الحاد، سیکیولرزم، لبرلزم، فیمنزم، ارتقاء، مادیت پرستی
ایک عام مسلمان کے ذہن میں یہ سوال بار بار گردش کرتا ہے کہ اسلام موجودہ دور میں رائج بیشتر آئیڈیالوجیز اور نظریات سے متصادم ہے، تو پھر سچا مذہب کیسے ہوسکتا ہے؟ اس سوال کا جواب تلاش کرتے کرتے کچھ لوگ اپنے ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
یاد رکھیے کہ معذرت خواہانہ اور سطحی جوابات مسئلہ کا حل نہیں ہیں، اس لیے ایک ایسے ادارے کی ضرورت ہے جس میں مسلمانوں کو خصوصی تربیتی کورسز پڑھائے جائیں، جن سے دور جدید کے شبہات دور ہوں، ان کا اپنے دین پر اعتماد قائم ہو اور ان کو یقین محکم کی دولت نصیب ہو، ایک ایسا ادارہ جو دنیا بھر میں پھیلے ہوے مسلمانوں کو ایک ایسے ہنر سے آراستہ کردے، جس کے ذریعے وہ دین کی دعوت کا فریضہ بحسن وخوبی انجام دے سکیں۔
"السنا" انھی عظیم مقاصد کے حصول کے لیے معرض وجود میں آیا ہے۔
کورسز کی تفصیلات
معلومات
السنا انسٹیٹیوٹ کے کورسز کے ذریعے طلبہ اسلام سے متصادم نظریات جیسے جدت پسندی، الحاد، لبرلزم، نسوانیت پسندی اور سائنس ازم وغیرہ کا گہرائی کے ساتھ مطالعہ کرتے ہیں، ان کورسز کے ذریعے ان کو یہ سکھایا جاتا ہے کہ کیسے ان نظریات سے پیدا ہونے والے شبہات کا جواب دیا جائے اور کییسے یہ ثابت کیا جائے کہ انسان کے بنائے ہوئے ان نظریات کے مقابلے میں اسلام ہی فکری اور اخلاقی اعتبار سے فائق ہے۔ بالفاظ دیگر کورسز کا مقصد یہ سکھانا ہے کہ اسلام ہی کیوں دین حق ہے۔